بلیدہ میں فائرنگ اورشیرانی میں روڈ حادثے سے 3افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں فائرنگ اورشیرانی میں روڈ حادثے سے 3افراد ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔

بلیدہ کے علاقہ الندور میں مغرب کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے ناصر کریم ولد عبدالکریم نامی شخص پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر دو دیگر افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت زبیر احمد اور عابد علی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

دوسری جانب شیرانی میں موٹر سائیکلوں میں تصاد م سے 2 نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
~
شیرانی میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں2 جوان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

واقعہ ڈی آئی خان قومی شاہراہ سنگر کے مقام پر پیش آیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت اسلم خان شیرانی اور فاروق شاہ اصر کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

Share This Article