بلوچستان کے علاقے قلات سے اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے سیندک پراجیکٹ کی گاڑیوں کونقصان پہنچایا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قلات کے علاقے خزینئی منگوچر میں بڑی تعداد میں مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ کوبلاک کر دیاہے اور چیکنگ جاری ہے۔
ذرائع کے دعوے کے مطابق ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے سیندک پراجیکٹ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے حملے کے دوران آر پی جی اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
کہا جارہا ہے کہ مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں سیندک پروجیکٹ کی متعدد گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ کی ناکہ بندی تاحال جاری ہے ۔ مسلح افراد گاڑیوں اور بسوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔
تاہم اب تک کسی قسم کی کوئی جانی نقصانات کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔