بلوچستا ن کے علاقے پشین میں کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی دی ) نے ایک کارروائی میں 9 مبینہ حملہ آوروں کی ہلاکت کادعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے دعوے کے مطابق پشین کے علاقے خنائی بابا میں کارروائی کے دوران 9 مبینہ حملہ آور ہلاک کردیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک حملہ آوروں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
دعوے میں کہا گیا کہ ہلاک افراد شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
واضع رہے کہ سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ہمیشہ مشکوک اور متنازع ثابت ہوئی ہیں۔
ماضی میں سی ٹی کی متعدد کارروائیاں جعلی ثابت ہوئی ہیں جس میں پہلے سے فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کو ماورائے عدالت قتل کرکے انہیں بلوچ عسکریت پسند پیش کیا گیا ہے۔
حسب معمول حالیہ کارروائی میں ہلاک افراد کی تاحال شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جس سے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک افراد ماضی کی طرح لاپتہ افراد ہونگے ۔
پاکستانی فوج اور اس کے ذیلی ادارے بلوچستان میں دیدہ دلیری ،سرعام اور احتساب سے بالا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، ماورائے عدالت قتل اور جنگی جرائم کی کارروائیوں میںمصروف ہیں۔