پہلگام حملہ اور سیاحوں کو نشانہ بنانا بزدلی کی انتہا ہے،ڈاکٹر نسیم بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے کشمیر میں پہلگام حملے کے ردعمل پر کہا ہے کہ ہم کشمیر میں ہونے والے سفاک دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس میں 25 سے زائد بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو نشانہ بنانا بزدلی کی انتہا ہے، جس کا مقصد خوف پھیلانا اور خطے کے امن و ہم آہنگی کو تباہ کرنا ہے۔

ان کہنا تھا کہ اس واقعے کا وقت بھی بہت کچھ بتاتا ہے۔ یہ قتلِ عام ایسے موقع پر ہوا جب پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر نے ایک بار پھر فرسودہ اور تقسیم پر مبنی “دو قومی نظریے” کو دہرایا — ایک ایسا نظریہ جو ماضی میں شدت پسندی، نفرت اور سرحد پار تشدد کو ہوا دیتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ محض اتفاق نہیں بلکہ ایک تسلسل ہے۔ جب بھی پاکستان کشمیر کے مسئلے کو علامتی یا زبانی طور پر چھیڑتا ہے، زمین پر خون بہایا جاتا ہے۔

ڈاکٹر نسیم بلوچ نے مزید کہا کہ دنیا یہ منظر پہلے بھی دیکھ چکی ہے: پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد کشمیر میں مارے یا گرفتار ہوتے ہیں، اور پاکستان کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شواہد ایران سے لے کر افغانستان اور بلوچستان تک نظر آتے ہیں۔ پاکستان کا عسکری ادارہ بدستور پراکسی دہشتگردی کو اپنی خارجہ پالیسی کا ہتھیار بنائے ہوئے ہے، جس سے پورے خطے کا امن اور استحکام خطرے میں پڑا ہوا ہے۔

انہوں آخر میں کہا کہ ہم متاثرین اور کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس حملے کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے اور پاکستان کو دہشتگردی کی سرپرستی پر جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔‏

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article