بلوچستان کے علاقے قلات میں ایک آئی ای ڈی بم دھماکے میں خواتین و بچہ سمیت 4 افراد ہلاک اور 5 جھلس کر شدیدزخمی ہوگئے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا کپوتو کے مقام پر ایک مسافر پک اپ گاڑی پر ہواہے ۔
ذرائع کے مطابق قلات کے دیہی علاقہ امیری کی مسافر پک گاڑی جوکہ معمول کے مطابق امیری جارہی تھی جس میں خواتین بچوں سمیت دیگر افراد سوار تھے کہ کپوتو کے مقام پر گاڑی بم دھماکے میں مکمل تباہی ہوگئی ۔
دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی میں سوار 2خواتین ، گاڑی مالک و ڈرائیوراور ایک بچہ موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 5 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ۔
کہا جارہا ہے کہیہ ایک آئی ای ڈی دھماکا تھا جو سڑک کنار ے نصب کیا گیا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں ایک بچہ بھی سوار تھا جوکہ کافی تلاش کے بعد نہ ملا تاہم انتظامیہ اور مقامی افراد کو مذکورہ بچہ نہ مل سکا ۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ بچہ بھی دھماکے میں ہلاک ہوچکا ہے۔
اطلاع ملتے ہی لیویز ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال قلات منتقل کردیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
ہلاک افراد کی شناخت کونسلر عبداللہ ولد عبد المجید نیچاری سکنہ کڑیاچ امیری قلات، مسمات گ بنت خیر محمد زوجہ محمد خان نیچاری سکنہ امیری قلات اور مسمات ح بنت علی محمد زوجہ محمد جان نیچاری سکنہ امیری قلات کے ناموں سے ہوگئی جبکہ زخمیوں میں علی جان ولد امیر علی جتک سکنہ دشت کلاں قلات محمد حیات ولد علی محمد نیچاری سکنہ امیری قلات میر گل ولد گل محمد نیچاری سکنہ امیری قلات عزت خان ولد عظیم خان جتک سکنہ ناصر آباد گرانی قلات اور محمد اسلم ولد غوث بخش جتک سکنہ گرانی قلات شامل ہیں ۔