بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ خاران گْواش روڈ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی ۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے بائیس اپریل کو سہ پہر پانچ بجے سے لے کر چھ بجے تک خاران کے علاقے گْواش میں سی پیک لنک روڈ پر واقع کلّگ کراس کے مقام پر ناکہ بندی کی۔ اس دوران وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی، اور عوام سے خطاب کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ سرمچاروں نے ناکہ بندی کے دوران دو بوزر گاڑیوں کو روکا اور معمول کے مطابق ڈرائیوروں سے پوچھ گچھ کی۔ ابتدائی چھان بین کے بعد جب یہ واضح ہوا کہ یہ گاڑیاں ذاتی استعمال کی ہیں اور ان کا کسی ریاستی منصوبے یا فورسز سے تعلق نہیں ہے، تو گاڑیوں کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر باحفاظت روانہ کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چیکنگ کے دوران سرمچار اپنے شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئے اور مسافروں و ڈرائیوروں نے ناکہ بندی کے دوران سرمچاروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔