بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے گُھنہ میں پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
حملے کے نتیجے میں دو زور دار دھماکوں کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے فوری بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
صورتحال تاحال کشیدہ ہے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اہلکاروں نے حملہ آوروں کے خلاف بھرپور اور فوری جوابی کارروائی کی۔
تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک حملہ آوروں کے خلاف پولیس کی جوابی کارروائی جاری ہے۔