بحرہ بلوچ میں اورماڑہ کے حدود میں غیرقانونی ٹرالنگ میں مصروف سندھ کے ایک ٹرالر کو پکڑدھرلیاگیا ہے اور عملہ کوبھی گرفتارکرلیا گیا ہے ۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق غیر قانونی فشنگ اور سمندری حیات کی نسل کشی میں مصروف یہ ٹرالرز کے خلاف کارروائی محکمہ فشریز بلوچستان اور لیویز فورس نے مشترکہ طور پرکی ہے۔
حضرت محی الدین 18900B نامی ٹرالر کا تعلق سندھ سے بتایا جارہا ہے جو شکار کی متعین کردہ سمندری حدود ناٹیکل اکیس کی خلاف ورزی کرکے ساحل کے قریب "بریڈنگ گراؤنڈ” میں سمندری حیاتیات کی نسل کشی میں مصروف عمل تھی۔