بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ہوشاپ میں ناکہ بندی اور لیویز پوسٹ پر قبضے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تربت کے علاقے ہوشاپ میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کی اور لیویز پوسٹ پر قبضہ کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گزشتہ شب تربت اور ہوشاپ کے درمیان مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے اسنیپ چیکنگ کی۔ سرمچاروں نے کئی گھنٹوں تک شاہراہ کا کنٹرول سنبھالے رکھا۔
بیان میں کہا گیا کہ دریں اثنا، سرمچاروں کے ایک اور دستے نے ہوشاپ میں گونڈ سرین لیویز پوسٹ پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں موجود اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ سرمچاروں نے تھانے میں موجود تمام اسلحہ اپنی تحویل میں لے لیا، جبکہ لیویز اہلکاروں کو بعدازاں رہا کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔