تربت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،پنجگور سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت امان ولد غلام کے نام سے ہوگئی ہے جس کا تعلق دشت سے بتایا گیا اور گوکدان میں رہائش پذیر تھا۔

پولیس نے قتل کے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شخص کو مسلح افراد نے ڈنک میں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

دوسری جانب ضلع پنجگور کے علاقہ گوارگو نیگور زینکوہ کے پہاڑی سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی ہے۔

نعش کی شناخت رسول جان ولد محمد کے نام سے ہوگئی ہے۔

قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

Share This Article