بلوچستان کے علاقے دکی میں کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے 5 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے دعوے کے مطابق دکی کے علاقے میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مسلح افراد ہلاک ہوئے۔
سی ٹی ڈی حکام نے اپنے دعوے میں کہا ہے کہ ہلاک افراد کا تعلق مسلح تنظیم سےتھا، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔
واضع رہے کہ ماضی میں سی ٹی ڈی متعدد جعلی کارروائیوں میں پہلے سے لاپتہ افراد کو عسکریت پسند وں کے نام پر قتل کر چکا ہے۔
ماضی کی طرح دکی میں ہلاک کئے گئے افراد کی شاخت بھی ظاہرنہیں کی گئی ہے جس سے اس بات کا خدشہ بڑھ گیا ہے کہ ہلاک کئے گئے افراد ، لاپتہ افراد ہوسکتے ہیں۔