کوئٹہ میں سیاسی اسیران کے اہلِ خانہ کا احتجاجی کیمپ قائم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ و انسانی حقوق کے سرگرم و متحرک کارکن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی، بیبگر بلوچ، گلزادی بلوچ، بیبو بلوچ اور دیگر سیاسی اسیران کی غیر قانونی و غیر آئینی حراست کے خلاف اُن کے اہلِ خانہ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کر لیا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ احتجاجی کیمپ کا مقصد ریاستی جبر کے خلاف آواز بلند کرنا اور اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنان کو ماورائے آئین طریقے سے حراست میں رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کوئٹہ کے تمام طبقات، سماجی و سیاسی کارکنان، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاجی کیمپ میں شرکت کر کے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کریں۔

Share This Article