دشت میں  فورسز پر حملہ ،تمپ میں فائرنگ ،ایک اہلکارسمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز پر حملہ اور تمپ میں فائرنگ سے ایک اہلکارسمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

دشت میں نامعلوم افراد نے فورسز کو آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے درچکو میں جمعرات کونامعلوم افراد نے فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا جب وہ راستے کی کلئرینس میں مصروف تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے میں کم از کم ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب تمپ گومازی میں مسلح افراد کے فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نسیم کوہی کے نام سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق قتل کا یہ واقعہ نماز مغرب سے کچھ پہلے پیش آیا۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نسیم کوہی کا تعلق ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ویگو گاڑی میں سوار تھے اور انہوں نے نسیم کو آتے ہی  نشانہ بنا کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

مسلح افراد واقعہ کے بعد نامعلوم مقام کی جانب چلے گئے۔

تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article