مستونگ دھرنا جاری ، آج اہم پریس کانفرنس کیا جائے گا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنمائوں کی رہائی کےلئے بی این پی مینگل کا دھرنا مستونگ میں چلتن کے دامن میں لکپاس کے مقام پر گذشتہ تین ہفتوں سے جاری ہے ۔

گذشتہ روزدھرنا گاہ میں بی این پی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس دن 12 بجے پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

طویل اجلاس رات ساڑھے آٹھ بجے اختتام پذیر ہوا۔

اجلاس میں لکپاس دھرنا خواتین کی ماورائے آئین گرفتاری بلوچستان کے مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں مشاورت ہوئی،دھرنا جاری رکھا جائے یا تحریک کو کوئی اور شکل میں استوار کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق بی این پی کے سینٹرل کمیٹی میں مشاورت مکمل ہوگئی ہے اورآج صبح بروزبدھ بی این پی اور جہد میں شامل ہونے والے والے مقامی قبائل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے عوام کو فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

پارٹی کی مرکزی قیادت اور قبائلی نواب و سرداروں کے ساتھ کل آج 12 بجے اہم فیصلے کا اعلان کیا جائیگا۔

پریس کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

Share This Article