بلوچستان کے ساحلی شہر و ضلع گوادر کے تحصیل پسنی اور موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
پسنی سے اطلاعات ہیں کہ ببر شور سے فورسز نے شام 5 بجے کے وقت چھاپہ مارکر ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت نظام نور ولد محمود رحمدان، سکنہ ببر شور پسنی کے نام سے ہوا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کا تاحال کوئی خبر نہیں ہے۔
اسی طرح موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم سے بزدار قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو فورسز نے جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔
جبری لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت آفاق احمد بزدار ولد محمد ایوب کے نام سے ہوگئی ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کی جبری گمشدگی کا واقعہ 6 اپریل کو راڑہ شم شہر سے پیش آیا ہے اس کے بعد اس کے بارے میں کچھ بھی معلومات نہیں ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ راڑہ شم میں گزشتہ کچھ مہینوں سے کرفیو نافذ ہے۔