کوئٹہ و چاغی میں خاتون سمیت 2 افراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور چاغی میں فائرنگ کے دومختلف واقعات میں خاتون سمیت افراد کو قتل کردیا گیا۔

کوئٹہ میں خلجی کالونی فقیر آباد میں بھائی نے بہن کوگولی مار کر قتل کر دیا۔

مقتولہ کی شناخت سعدیہ عمر تقریباً 25 سے 30 سال برادری خلجی سے ہوئی ہے۔

قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب چاغی کے علاقے کلی خدائے رحیم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالغنی ولد تاج محمد قوم لانگو سکنہ کلی خدائے رحیم نامی شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

Share This Article