خاران اور وڈھ حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خاران اور وڈھ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دس اپریل کو سہ پہر 3 بجے کے قریب سرمچاروں نے خاران شہر کے کراچی اسٹاپ پر ریکوڈک منصوبے سے وابستہ مشینری لے جانے والے ٹرالروں پر دستی بم اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں دو مقامی افراد کے زخمی ہونے پر ہمیں گہرا افسوس ہے۔ ہم میڈیا کے ذریعے مقامی بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دشمن فورسز اور استحصالی منصوبوں سے وابستہ مشینری یا گاڑیوں سے دور رہیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں ان کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ آج صبح ایک اور کارروائی میں، سرمچاروں نے خضدار کے علاقے وڈھ میں دراکالہ کے مقام پر معدنیات لے جانے والی دو گاڑیوں کے ٹائروں کو برسٹ کیا، انہیں جزوی نقصان پہنچایا، اور ڈرائیوروں کو بلوچ اور انسانیت کے ناطے بحفاظت چھوڑ دیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف ان دونوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے واضح کرتی ہے کہ دشمن فورسز اور استحصالی کمپنیوں کے ذریعے بلوچ سرزمین کے وسائل کی لوٹ مار کے خلاف کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔

Share This Article