ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی کیس کی سماعت آج ہوگی، سخت سیکورٹی میں عدالت لایا جائے گا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اسیر رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی کیس کی سماعت آج بلوچستان ہائیکورٹ میں ہوگی۔جنہیں سخت سیکورٹی میں عدالت لایاجائے گا۔

اس سلسلے میں بی این پی کے رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ماہ ر نگ بلوچ کیس کی سماعت آج بلوچستان ہائی کورٹ میں ہو گی ، ہم دیگر وکلاء کے ساتھ وہاں موجود ہوں گے، امید ہے بلوچستان کے عوام کا کل عدالتوں پر سے اعتماد مکمل طور پر ختم نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی بیٹیوں کی رہائی کے لیے سردار اختر مینگل کی سربراہی میں بی این پی کی جدوجہد ہر پلیٹ فارم پر جاری رہے گی۔

دوسری جانب وکیل راحب بلیدی نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح ماہ رنگ بلوچ کو سخت سیکیورٹی میں پیشی کے لیے عدالت لایا جائے گا، عوام کی بڑی تعداد اظہار یکجہتی کے لیے ہائی کورٹ پہنچنے کا امکان ہے۔

واضع رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ پر کوئٹہ سول ہسپتال سے لاشیں چرانے اور پولیس اہلکاروں کے قتل کا الزام ہے۔

Share This Article