ڈومینیکن ریپبلک میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 98 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت سینٹو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے سے کم از کم 98 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔

مرنے والوں میں ایک صوبائی گورنر اور سابق میجر لیگ بیس بال کے کھلاڑی اوکٹیو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔ 51 سالہ ڈوٹیل ملبے سے نکالے جانے کے بعد ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

یہ واقعہ منگل کے روز جیٹ سیٹ نائٹ کلب میں مقبول گلوکار روبی پیریز کے کنسرٹ کے دوران پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے روبی پیریز بھی ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

حادثے کے وقت سینکڑوں لوگ کلب میں موجود تھے۔ تقریباً 400 امدادی کارکن اب بھی زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Share This Article