بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل جیونی کے علاقے کلدان میں روڈ کنارے نصب ایک آئی ای ڈی بم دھماکے بعدپاکستانی فورسز کی اندھا دند فائرنگ سے ایک راہگیر شدیدزخمی ہوگیا۔
واقعہ آج بروزمنگل کلدان کے قریب پیش آیا۔
کہا جارہا ہے کہ نامعلوم افراد نے کلدان کے قریب مین شاہراہ کے کنارے آئی ای ڈی بم نصب کرکے فورسز کو نشانہ بنایا تھا۔
دھماکے کے بعدفورسز نے حواس باختگی میں اندھا دند فائرنگ کی جس کی زد میں ایک راہگیر آگئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی نوجوان ملک مھمد ولد شاہ ملک کو فوری طور پر علاج کے لئے گوادر منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت ناز ک بتائی جارہی ہے۔
حکام نے اب تک آئی ای ڈی دھماکے کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی دھماکے کے نتیجے میں فورسزکو پہنچنے والی نقصانات سامنے آئی ہیں۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔