خاران میں دھماکا، نوشکی میں فورسز پرحملے میں اہلکار ہلاک،تربت سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں ریڈ زون میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔اور نوشکی میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فورسز کا اہلکار ہلاک ہوگیا ۔جبکہ تربت میں کیچ کور سے ایک نعش برآمد ہوئی ہے۔

ضلع خاران سے بم دھماکے کے اطلاعات ہیں۔

بم دھماکہ خاران شہر میں ریڈ زون میں کمشنر رخشان ڈویژن کے رہائش گاہ کے قریب ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب ضلع نوشکی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکار کو ہلاک کردیا ہے۔

ہلاک اہلکار کی شناخت ظاہر ولد گوہر خان مینگل کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کا واقعہ نوشکی کے علاقے قادر آباد کے مقام پر پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص فرنٹیئر کور (ایف سی) کا اہلکار تھا جو عید کی چھٹیوں پہ گھر آیا ہوا تھا جو مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہوا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

دریں اثنا ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں کیچ کور(ندی) سے ایک نعش برآمدہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کیچ کور ندی سے ایک نعش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق اس کی شناخت عبدالسلام ولد شیر محمد ساکن الندور بلیدہ سے ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وہ ذہنی طور پر صحت مند شخص نہ تھے۔

Share This Article