بلوچستان بھر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنمائوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔
اطلاعات ہیں کہ بی وائی سی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کی گرفتاری کےلئے فورسز نے کوئٹہ کے علاقے کچھی بیگ اور کسٹم ایریا میں چھاپے مارے ہیں۔
اس سے قبل بی وائی سی کے رہنما گلزادی بلوچ کو فورسز نے کوئٹہ میں اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارکر گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے لیکن وہ کہیں بھی نہیں پائے گئے۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی، مگر انہیں کامیابی نہیں ملی۔
واضع رہے کہ ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے والد کو گذشتہ حب چوکی سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا گیا ہے اور اس کی بازیابی صبیحہ بلوچ کی گرفتاری سے مشروط کردی گئی ہے۔
پاکستان کی عسکری اسٹیبلشمنٹ بشول حکومت بلوچستان سیاسی کارکنان کو ان کے سیاسی نظریات کی بنیاد پر ان کے خاندان اور رشتہ داروں کو بطور بلیک میلنگ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہے ہیں۔