ضلع کیچ: ڈاکٹر ماہ رنگ کی رہائی کےلئے ہیرونک میں احتجاجی ریلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک میں بی وائی سی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی ۔

ریلی میں عوام کی خاطر خواہ تعداد نے شرکت کرتے ہوئے مظالم کے خلاف نعرے بلند کیئے گئے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں بلوچ انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی کارکنان سمیت بلوچ گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے نعرے درج تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اس ریلی میں گرد و نواح سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس ہوشاپ، تجابان اور شاپک سے بلوچ عوام نے آکر شرکت کی۔

ریلی کے حوالے سے بی وائی سی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی وائی سی کے خلاف کریک ڈاؤن پر آج ہیرونک کے لوگ مزاحمت میں اٹھ کھڑے ہوئے۔

لوگوں نے غیر قانونی طور پر نظر بند بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت اور دیگر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک زبردست ریلی نکالی ۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے کونے کونے سے بے خوف و بے تحاشاآوازیں بلند ہوتی رہتی ہیں۔

Share This Article