قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 فراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔

قلات پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے دوافراد کو محلہ روشہر کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے دونوں ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے وافراد کی شناخت محمد رفیق اور عبدالواحد کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد رفیق نامی شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار عبد الواحد عرف بہادر خان شدید زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی و نعش کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں زخمی عبدالواحد کو مزید علاج کےلئے کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں ہلاک ہوگیا۔

قلات پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

Share This Article