بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ ڈیرہ بگٹی اور رکھنی سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے ۔
ضلع کیچ کے علا قے مند میں فائرنگ سے ایک شخص کوکردیا گیا ۔
لیویز فورس کے مطابق تحصیل مند کے علاقے ( ریک) بازار میں نامعلوم افرادنےفائرنگ کرکے فہد ولد مجید ساکن کوہاڈ تمپ نامی شخص کو قتل کردیا ۔
لیویز نے واقعہ کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
دوسری جانب رکھنی میں فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ رکھنی بازار میں سیکیورٹی فورسز نے سلطان ولد مہر گل نامی نوجوان کو ان کے دکان سے اٹھا کر لاپتہ کردیاہے۔
ان کی فیملی نے سلطان کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بازیابی میں تعاون کی اپیل کی ہے۔
اسی طرح ڈیرہ بُگٹی میں گذشتہ روز فورسز نے ایک نوجوان کوجبری گمشدگی کانشانہ بنایا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے گذشتہ روزجمعہ کے صبح ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت قدیر ولد نور حسن بگٹی کے نام سے ہوئی ہے ۔
نوجوان کو لاپتہ کرنے کے بعد ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔