گہرام بگٹی کی کوئی حیثیت نہیں، ریلی مسترد،آئی ایس آئی استعمال کر رہی ہے، بی آر پی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن پارٹی (بی آر پی) گوہرام بگٹی کی جانب سے بلائی گئی ریلی کی نہ تو حمایت کرتی ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایک گہری سازش جاری ہے، جہاں آئی ایس آئی بلوچ قوم کی جدوجہد کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر پی اس تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور ڈیرہ بگٹی میں گوہرام بگٹی کی جانب سے بلائی گئی ریلی کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ ہم کسی صورت میں اپنے لوگوں کو استعمال ہونے نہیں دیں گے اور ایسی کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں دیں گے۔

بی آر پی اس اقدام کو سختی سے مسترد کرتی ہے اور اس کی شدید مخالفت کا اعلان کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گوہرام بگٹی کو نہ کوئی اختیار حاصل ہے اور نہ ہی وہ ایسی ریلیاں بلانے کی کسی حیثیت میں ہے۔ ماضی میں ریاست نے نام نہاد ‘امن فورس’ کے ذریعے ایسے ڈرامے رچائے، اور اب وہ گوہرام بگٹی جیسے افراد کو استعمال کر رہی ہے۔

شیر محمد د بگٹی نے کہا کہ بی آر پی ایسی ریاستی پشت پناہی والی دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور ہرگز قبول نہیں کرے گی۔ ہم اپنے لوگوں کو کسی کے ہاتھوں استعمال ہونے نہیں دیں گے۔

Share This Article