جمہوری وطن پارٹی کے رہنما گہرام بگٹی کو حراست میں لے لیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے حراست میں لیا گیا۔

ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی کا کہنا ہے کہ گہرام بگٹی کو 30 روز کیلئےجیل منتقل کیا جائے گا۔

اسے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ انہوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف ڈیرہ بگٹی تا کوئٹہ لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔

جمہوری وطن پارٹی کے مطابق گہرام بگٹی کی گرفتاری سے قبل علاقے کو سیل کرکے لوگوں کو ہراساں کیا گیا ہے ۔

واضع رہے کہ بلوچ خواتین قائدین کی گرفتاری کے خلاف بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے لانگ مارچ کو بھی گزشتہ 7 روز سے لکپاس مستونگ کے مقام پر روک کر کوئٹہ داخل ہونے نہیں دیا جا رہا ہے۔

سردار مینگل نے گذشتہ روزاعلان کیا ہے کہ وہ 6 اپریل کو کوئٹہ کی جانب مارچ کرینگے۔

Share This Article