خاران و ماشکیل میں بی وائی سی کے متعدد مظاہرین کیخلاف مقدمات درج،8 گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران اور ماشکیل میں عید کے روز بی وائی سی قائدین کی رہائی کیلئے احتجاج کے پادش میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے جبکہ 8 افرادکو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ماشکیل میں 17 کارکنوں پر ایف آئی آر کیا گیا ہے جبکہ 7 کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف احتجاجاً سڑک بلاک کرنے پر مقدمات درج کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ خاران میں درج مقدمات میں عزیز اکرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پر سڑک بند کرکے عوامی مشکلات پیدا کرنے اور قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

واضع رہے کہ عید کے تیسرے دن بھی بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں بی وائی سی قائدین کے لئے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

Share This Article