کوئٹہ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں گذشتہ روز ڈبل روڈ پر پولیس پر ہونے والے بم دھماکے کا ایک اور زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے ۔

کوئٹہ کے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی سول سنڈیمن اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد ڈبل روڈ دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

زخمیوں میں سے مزید 2 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے 8 زخمی تاحال ٹراما سینٹر اور سنڈیمن اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈبل روڈ پر موٹر سائیکل میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوئے تھے۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

دھماکے میں کینسر کے امراض کے ماہر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مہر اللہ ترین بھی شامل ہلاک ہوگیا تھا جو دوران دھماکاادھر سے گزر رہے تھے کہ زد میں آگئے۔

Share This Article