حب: بی وائی سی احتجاج میں گرفتار عمران بلوچ گڈانی جیل منتقل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی احتجاج میں گرفتار عمران بلوچ کو پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت مقدمہ دائر کرکے گڈانی جیل منتقل کردیا ہے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین و نیشنل پارٹی کے کامریڈ عمران بلوچ کو حب انتظامیہ نے تھری ایم پی او ایکٹ کے تحت سینٹرل جیل گڈانی منتقل کردیا ہے۔

انہیں گذشتہ دنوں حب چوکی بھوانی کے مقام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی و بی وائی سی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف دیئے گئے احتجاجی دھرنے سے پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

عمران بلوچ کی گذشتہ روز 3MPO کے تحت جیل منتقلی کے احکامات ڈپٹی کمشنر حب کے دفتر سے جاری کردیئے گئے۔

Share This Article