خاران : معدنیات نکالنے والی کمپنیوں کیلئے سامان لیجانے والے ٹرکوں پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران شہر میں کراچی اسٹاپ پر عسکریت پسندوں نے معدنیات نکالنے والی کمپنیوں کے لئے سامان لے جانے والے ٹرکوں پردستی بم سے حملہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق خاران شہر میں کراچی روڈ کراچی اسٹاپ کے قریب سیندک اور ریکوڈک سامان لےجانے والے ٹرکوں پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے ۔

حملے سے ٹرکوں کے شیشوں اور ٹائروں کو نقصان پہنچا جبکہ دھماکے سے 2مقامی افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پر بلوچ عسکریت پسندوں کے حملے اکثر و بیشتر ہوتے رہتے ہیں۔

Share This Article