بلوچستان میں 2 کروڑ 30 لاکھ مالیت کے گندم کی خوربرد کی کوشش،3 اہلکار گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے محکمہ خوراک میں گندم کی بوریوں کے خوردبرد ہونے کے 2 اسکینڈل سامنے آگئے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے کوئٹہ میں محکمہ خوراک کے گوداموں سے 2018 بوریاں گندم چوری کرنے والے 5 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالوحد کاکڑ کے مطابق کوئٹہ کے وائٹ روڈ اور اسپنی روڈ پر واقع محکمہ خوراک کے گوداموں سے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی 2018 بوریاں گندم چوری کرکے بغیر کسی قانونی دستاویزات کے فلور ملز کو بھجوائی جارہی تھیں۔

ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر محکمہ خوراک میں گندم کی چوری کی تحقیقات مکمل کرکے ڈائریکٹر ایڈمن محکمہ خوراک سلمان کاکڑ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلم شاہ اور 3 اہلکاروں عبدالمتین، علاو الدین اور سلیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے بتایا کہ محکمہ خوراک ژوب کے گوداموں سے 4885 بوریاں گندم غائب کیے جانے کے اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد 2 اہلکاروں محمد اعظم اور ظفر اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور ان کی گرفتاری کےلیے مختلف ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

Share This Article