پنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملہ اور فوجی جارحیت کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کو رسد پہنچانے والی گاڑی کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

گاڑی کو پنجگور کے علاقے پروم کہدہ حکیم محلے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایف سی کیمپ سے نکل کر جارہا تھا۔

تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

جبکہ ایک اور اطلاعات کے مطابق ضلع پنجگور میں فورسز کی جارحیت جاری ہے۔

کہا جارہا ہے کہ پنجگور کے علاقے پاردان اور گردنواح کے علاقے میں فوجی آپریشن گذشتہ روز سے جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے مذکورہ علاقے میں خیمے لگا کر عارضی کیمپس قائم کئے ہیں۔ جبکہ وقتا بہ وقتا مذکورہ علاقے میں فورسز کی جانب سے گولہ باری اور فائرنگ کی جارہی ہے۔

دوران آپریشن ابتک کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

آپریشن کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

Share This Article