بلوچستان کے علاقے صحبت پو ر میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کرکے گھر کو نذر آتش کردیا۔
صحبت پور کے پولیس تھانہ آر ڈی 238 کی حدود میں گھرپرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک افراد میں گھر کا سربراہ ،اس کی بیوی ،4بیٹے اورایک بیٹی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک سال سے لے کر15 سال تک کے کی عمر کے بچے شامل ہیں۔
فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے بزگر کے جھونپڑی نما گھر کو بھی آگ لگادی۔
ایس ایس پی صحبت پور محمدیوسف بھنگر کے مطابق ہلاک ہونے والے بزگر تھے جومقامی زمیندار کی زمین پر بزگری کرتے تھے۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے واقعہ زرعی زمین کے تنازع کا شاخسانہ ہے۔