کوئٹہ سے صحافی محمد عثمان پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے صحافی محمد عثمان کو سرکاری وردی میں ملبوس نامعلوم مسلح افراد نے موبائل فون شاپ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جس کی اب کوئی خبر نہیں ہے۔

اس سے قبل کوئٹہ میں محمد عثمان کے گھر پر فورسز نے چھاپہ بھی مارا تھا لیکن وہ دستیاب نہیں تھے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھاجاسکتا کہ محمد عثمان موبائل فون شاپ میں بیٹے ہوئے ہیں کہ سرکار ی وردیوں میں ملبوس تین چار افراد آتے ہیں اور انہیں اپنے ساتھ لے جاتے ہیں جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان سے فون بھی لئے جا رہے جارہے ہیں۔

محمد عثمان کے والد نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے حکام سے سوال کیا ہے کہ میرا بیٹا کہاں ہے؟

محمد عثمان بلوچستان کے مسئلے پر دلیری سے رپورٹنگ کرنے والے صحافی ہیں۔

اپنے بے باک انداز صحافت پر بلوچستان میں انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

بلوچستان میں میڈیا حلقوں نے محمد عثمان کی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انھیں فوراً رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article