بل نگور میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ، ڈیرہ بگٹی سے ایک جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بل نگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔

نوجوان کی شناخت شعیب ولد محمد اسلم کے نام سے ہوگئی ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج بروزمنگل کوصبح نامعلوم مسلح افراد نے بل نگور کے مین بازار میں فائرنگ کرکے شعیب اسلم کو قتل کردیا ۔

قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ۔

دوسری جانب ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کے گرانی محلے میں پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر میں چھاپے وتلاشی کے دوران لوٹ مار کی اور ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت زامر ولد بچل بگٹی کے نام سے ہوگئی ہے ۔

Share This Article