خاران میں انٹیلی جنس کارندوں کے ٹھکانے پر بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں انٹیلی جنس کارندوں کے ٹھکانے پر بم حملے کی اطلاعات ہیں ۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاران شہر میں اب سے کچھ دیر قبل ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

اطلاع کے مطابق دھماکہ شیخ مسجد کے قریب پرانا الیکشن کمیشن آفس کے قریب ایک گھر میں اس وقت ہوا جب وہاں غیرمقامی انٹیلی جنس کے کارندے موجود تھے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حملے کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں پولیس کی نگرانی میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

Share This Article