ضلع خضدار: نال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع خضدار: نال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک~بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

خضدارکی تحصیل نال داد شاہ مارکیٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے احسان اللہ چنال نامی ایک نوجوان موقع پر ہلاک ہوگیا اور مسلح افراد فائرنگ کے بعدفرارہوگئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول احسان اللہ چنال ریٹائٹرڈ ایس ایچ او نال عنایت اللہ چنال کے فرزند بتائے جاتے ہیں۔

ابتدائی طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔

نال پولیس قتل کی تحقیقات کررہی ہے۔

Share This Article