بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میںبلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرناکال کے بعدگذشتہ 4 روز سے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے ۔
موبائل انٹر نیٹ سروس کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کے باعث موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔
اس کے بعد موبائل فون سروس کو بند جس سے لوگوں کورابطہ کاری میں شدیدمشکلات کا سامنا رہا ۔
گزشتہ چار روز سے کوئٹہ میں موبائل انٹر نیٹ سروس معطل ہونے سے شہریوں تاجروں اور طالبعلموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے گزشتہ 4 روز سے موبائل انٹر نیٹ سروس بند کرنے کو حکومت کی نااہلی قرار دیا جارہا ہے۔