دکی: کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کانکن جان بحق

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کانکن مٹی تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ مائنز ذرائع کے مطابق لاشوں کو 5 گھنٹے کے بعد ریڈ کریسنٹ کی ٹیم اور مقامی کانکنوں کے ساتھ ملکر کان سے نکال لیا گیا جبکہ لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والے کانکنوں میں تین بھائی کمال خان، آدم خان، فیض اللہ اور ان کا رشتہ دار شراف الدین شامل ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کا تعلق مرغہ فقیرزئی ضلع ژوب سے ہے۔

Share This Article
Leave a Comment