حب و تربت میں دھماکے ، 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے حب اور تربت میں 3 دھماکوں کے نتیجے میں 2 افراد ہوگئے ۔

صنعتی شہر حب میں شاکر ہوٹل کے قریب گیس ویلڈنگ کے دوران دھماکا ہوا جس سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق ویلڈنگ کے دوران گاڑی کی ڈیزل کی ٹینکی دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک افراد کی نعشیں سول ہسپتال منتقل کر نے کے بعد ان کی شناخت عبداللہ اور وحید کے ناموں سے ہوگئی ہے اور دونوں کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے رحیم یار سے تھا۔

دونوں حب میں ویلڈنگ کام کرتے تھے ۔

پولیس ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کر دیئے۔

ادھر ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تعلیمی چوک کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم ابھی تک دھماکہ کی نوعیت اور نقصانات کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

دوسری جانب تربت کے نواحی علاقہ گیبن کے ایریا میں بھی دھماکہ کی آواز سنی گئی ہے اور فائرنگ جاری ہے۔

تربت سے 20 کلومیٹر مغرب کی جانب واقع علاقہ گیبن کلاتک میں دھماکہ کی آواز سنی گئی ہے تاہم ابھی تک دھماکہ کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Share This Article