بی آر جی کی نئی شہری یونٹ ’پرویز اربن واریئرز‘ کی کارروائیاں جاری، متعدد حملوں کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ ریپبلکن گارڈ کے ترجمان دوستین بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کی نئی شہری گوریلا یونٹ پرویز اربن واریئر ز (PUW) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرکاری و فوجی تنصیبات اور ناکہ بندیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان کی جانب سے ان حملوں میں 35 اہلکاروں کی ہلاکت اور اسلحہ ضبط کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور مکمل آپریشن کے اختتام پر تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

بلوچ ریپبلکن گارڈ نے اپنی پہلی شہری ذیلی یونٹ ’پرویز اربن واریرز‘ کا قیام مقتول کمانڈر پرویز ڈومکی کے نام سے منسوب کیا ہے۔

تنظیم کے مطابق پرویز ڈومکی 2013 میں گروہ میں شامل ہوئے تھے اور 2021 میں سبی کے علاقے میں جھڑپوں کے دوران اپنی والدہ کے ساتھ مارے گئے تھے۔ نئی یونٹ کا نام ان کی یاد میں رکھا گیا ہے۔

Share This Article