بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و ساتھیوں کو پاکستانی فورسزہاتھوں جبری گمشدگیوں ، نہتے کارکنا ن کا قتل عام اور غیر قانونی گرفتاریون کے خلاف بی وائی سی کا دھرنا سریاب روڈ پر جاری ہے ۔
دھرنا گاہ میں لوگوں کی آمد جاری ہے ۔ بڑی تعداد میں لوگ آہستہ آہستہ دھرنا گاہ پہنچ رہے ہیں اور دھرنے کا حصہ بن رہے ہیں۔
جبکہ دوسری جانب احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کی طرف جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر مظاہرین کی گرفتاری کے پیش نظر ممکنہ احتجاج اور مظاہرین کو روکنے کے لئے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ جبکہ شہر سیکیورٹی بڑھا کر موبائل فون اور انٹرنیٹ بھی بند کردیا گیا ہے ۔
جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پہیہ جام ، شٹر ڈاؤن ہڑتال اور دھرنے جاری ہیں ۔ مظاہرین پرامن احتجاجوں پر ریاستی طاقت کے استعمال پر غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں ۔
کوئٹہ میں موبائل فون سروسز و انٹرنیٹ مکمل بند ہیں ۔