ہرنائی و تربت میں  فائرنگ سے  مائنز مالک سمیت 2 افراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور تربت میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں  مائنزمالک سمیت 2 افراد کوقتل کردیا گیا۔

ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائنگ کرکے مائنز اونر کو ہلاک کردیا۔

جمعہ کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے کول مائن اونر گلستان ترن کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

لیویز نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے ناصر آ باد میں نا موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شکیل احمد ولد نصیر احمد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے عشاء کی نماز کے وقت شکیل احمد پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوئے۔

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

وجہ قتل معلوم نہیں ہوسکی ۔

Share This Article