جعفرایکسپریس حملے میں مارے گئے عسکریت پسندوں کودفنا دیا گیا،سرفراز بگٹی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نے تصدیق کی ہے کہ نامعلوم افراد کی نعشیں دفنا دی گئی ہیں۔

واضع رہے کہ گذشتہ دنوں کوئٹہ کے کاسی قبرستان میں رات گئےسرکاری گاریوں میں سوار افراد نے 13 نامعلوم افراد کی نعشیں چوری چھپے دفنادیئے دئے اور ان کے خون سے لت تابوتوں کے ڈکھن بھی سراسیمیگی کی حالت میں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان نامعلوم افراد کی نعشوں کے بارے میں بحث شروع ہوئی ۔

جبکہ مزید 23 نعشیں سول ہسپتال کوئٹہ پہنچائی گئیں جس کی خبر ملتے ہیں لاپتہ افراد لواحقین ہسپتال پہنچ گئے تاکہ نعشوں کی شناخت کا عمل مکمل کیا جاسکے لیکن انہیں نعشیں دنکھنے نہیں دی گئیں۔اورگذشتہ شب لاپتہ افراد فیملی کے خواتین کو پولیس و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تشدد کانشانہ بنایا اورکئی افراد گرفتار کیا گیا ہے جو اب تک زیر حراست ہیں۔

سرفرازبگٹی نے وفاقی وزرا کے ہمراہ میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعفرایکسپریس حملے میں مارے گئے نامعلوم عسکریت پسندوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے دفنایا ہے،جولاشیں ناقابل شناخت ہیں ان کو امانتاً دفنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن لاشوں کی شناخت ہورہی ہے ،قانونی طریقوں سے ورثا وصول کریں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کیخلاف جنگ شروع کی گئی ،یہ غیر معمولی حالات ہیں، عسکریت پسندوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ لوگ پاکستان توڑنا چاہتے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ وفاقی اوربلوچستان حکومت عام شہریوں کو مشکلات میں نہیں ڈالنا چاہتی، بلوچستان کیلئے وزیراعظم کے اقدامات کو جاری رکھیں گے، وفاقی وزرا سے ملاقات ہوئی ہے جس میں 47 نکات پر بات ہوئی ہے، ہر دو ماہ بعد وفاقی وزرا آئیں گے اجلاس ہوگا، وفاق کی جانب سے ٹیوب ویل سولر منصوبے کے فنڈز اپریل تک مل جائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری، شزہ فاطم پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

Share This Article