بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے کاسی قبرستان میں گذشتہ شب،رات گئے 13 نعشوں کی چوری چھپے تدفین کی گئی ہے ۔
سنگر نیوز کو ملنے والی ذرائع کے دعوے کے مطابق سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں گذشتہ شب ڈھائی بجے نامعلوم افراد نے چوری چھپےاور سراسیمگی کی کیفیت میں 13 افراد کی نعشیں کاسی قبرستان میں دفنادیں اور چلے گئے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 13 نئی قبریں نزدیک ، نزدیک موجود ہیں اور ان کی مٹی تازہ ہے ۔
جبکہ مذکورہ قبروں کے آس پاس خون آلود تابوت کے ڈکھنے پڑے دکھائی پڑتے ہیں جو جلد بازی کی حالت میں چھوڑ دیئے گئے تھے۔
اب تک ان قبروں کے حوالے سے حکام کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔
اور یہ بھی نامعلوم نہیں ہوسکا کہ ان قبروں میں دفنائے گئے لوگ کون ہیں؟۔