ڈھاڈر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نائب تحصیلدار کوئٹہ ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نائب تحصیلدار شیر دل ابڑوکوئٹہ کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول نائب تحصیلدار کوئٹہ سے اپنے آبائی علاقے کچھی (کھٹن)جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے حملہ آوروں نے انہیں آتشیں اسلحے سے نشانہ بنایا۔

واقعے کے فورا بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم تاحال حملے کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

دوسری جانب علاقائی ذرائع یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ واقعہ ڈھاڈر کے علاقے نوشیروان سنی شوران میں مسلح افراد کی ناکہ بندی کے دوران فائرنگ سے پیش آیاتھا۔

کہا جارہا ہے کہ نائب تحصیلدار شیر دل ابڑو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Share This Article