جعفرآباد میں خاتون سمیت 2 افراد قتل،تربت میں روڈ حادثے میں ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ تربت میں روڈ حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔~جعفرآباد میں خاتون اور مرد کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق جعفرآباد کے علاقے گوٹھ جیا ڈپ میں شوہر نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کر کے اپنی بیوی (س) اور اس کے مبینہ آشنا علی نواز کو قتل کر کے فرار ہوگیا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر نعشیں اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں  ورثاءکے حوالےکر دیاگیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشیش تیز کر دیں ۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی تربت میں ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت آصف ظہیر کے نام سے ہوگئی ہے۔

واقعہ تربت میں سیٹلائیٹ ٹاؤن میں پیش آیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونےو الے شخص ایک سماجی کارکن اور بلوچی گلوکار تھے ۔

Share This Article