بلوچستان کے صنعتی شہر حب اور مستونگ سے 3 نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
صنعتی شہر حب میں مین آر سی روڈ سے متصل سیمنٹ ڈپو کے قریب سے ایک نعش برآمد ہوئی ہے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق گڈانی اسٹاپ سیمنٹ ڈپو کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ امیربخش کے نام سے ہوئی جسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب مستونگ میں 2 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
گزشتہ روز مستونگ لیویز ایریا کلی لاکھا کے مقام سے 2 نوجوانوں کی نعشیں ملیں جن کی عمریں 15 سے 20 سال بتائی جاتی ہیں ۔
نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔