کھڈ کوچہ وحب سے فورسز ہاتھوں دو بھائیوں سمیت 3 افراد جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کھڈ کوچہ اور حب سےپاکستانی فورسز نے دو بھائیوں سمیت 3 افراد کوجبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔

ضلع مستونگ کے علاقہ کھڈہ کوچہ سے گذشتہ روز بعد از نمازِ عصر فورسزوخفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مولوی احمد اللہ نامی ایک شخص کے دو بیٹوں عبید اللہ اور محمد نادر کو جبری حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اسی طرح حب چوکی میں فورسز نے بھوانی چوکی پر کوشک بلیدہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت جمیل عابد بلوچ ولد مبارک کے انم سے ہوگئی ہے۔

جمیل عابد بلوچی زبان کے شاعر ہیں انہیں رواں مہینے 9 مارچ کو صبح پانچ بجے کے قریب حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاگیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔

Share This Article